Sufism.

 


کوہساروں کے
 اور پتھروں کے ساتھ
 میں پکارا کروں میرے مولا تجھے

 صبح کو سب پرندوں کے ساتھ
 میں پکارا کروں میرے مولا تجھے

 پانی میں مچھلیوں کے ساتھ
صحراؤں میں ہرنوں کے ساتھ

 تیرے بندوں کی" یا ہو " کے ساتھ
 میں پکارا کروں میرے مولا تجھے

 آسمانوں میں عیسی کے ساتھ
 طور پر موسی کے ساتھ

  ہاتھ میں تھا میں عصا کے ساتھ
 میں پکارا کروں میرے مولا تجھے

 درد سہنے والے ایوب کے ساتھ
 آشک بہانے  والے یعقوب کے ساتھ

 پیارے محمد(ﷺ) محبوب کے ساتھ
 میں پکارا کروں میرے مولا تجھے

 حمد و شکر اللہ کے ساتھ
وصف '' قل ہو اللہ`` کے ساتھ

 دائما ذکر اللہ کے ساتھ
 میں پکارا کروں میرے مولا تجھے

 میں جانتا ہوں دنیا کا حال
  ترک کر چکا ہوں قيل و قال

 سر اٹھائے

ننگے پاؤں کے ساتھ
 میں پکارا کروں میرے مولا تجھے

 یونس نے گایا گیت یہ
 قمری بلبل کی طرح

 حق کے محبوب ترین غلاموں کے ساتھ
 میں پکارا کروں میرے مولا تجھے

Post a Comment

0 Comments