وہ اسکی بات بڑے غور سے سن رہی تھی اور وہ اسے بار بار سمجھا رہی تھی مگر وہ ہر بار اک سوال کررہی تھی آیت ہم خود پر یقین کیوں نہیں رکھتے کیوں ہم دوسروں کے پیچھے اتنا بھاگتے ہیں کہ وہ ہمیں کنڑول کرنے لگتے ہیں اس بات کا جواب وہ اب اسے دے رہی تھی تمھیں اللہ پر یقین پختہ ہونا چاہیے جب تم اس ذات پر یقین پختہ کر لو گی تمھیں خود پر بھی یقین ہونے لگے گا جب اس نے ہم سب کو بنایا تو اپنا نور ہمارے دلوں میں بھر دیا تم کیوں دنیا کے اندھیروں کے پیچھے بھاگ رہی ہو جو انسان غلط کرتا ہے وہ دوسرے کے ساتھ نہیں بلکہ خود کے ساتھ کرتا ہے تمھیں پتا ہے نا دنیا مکافات عمل ہے پھر تم بس سب اللہ پر چھوڑ کر اس پر یقین کرو اس طرح تمھیں خود پر بھی یقین ہو گا جب تم نیت اچھی رکھ کر کوئی بھی کام کرو گی بس نیت کو پاک کر کہ دیکھو اللہ تمھیں بہترین سے نوازے گا اب اسکے دل کو تسلی ہوئی مگر وہ کچھ اور بھی کہنا چاہتی تھی _____
❤❤❤
0 Comments
If you guys have any query then please let me know. Your surveillance is our first priority.